وکی پیڈیا کے مطابق خیام سرحدی (Khayyam Sarhadi) مشہور پاکستانی ورسٹائل اداکار، 3 فروری 2011ء کو دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگئے۔
12 جون 1948ء کو ممبئی میں پیدا ہوئے۔ والد کے ساتھ پچپن ہی میں پاکستان ہجرت کی۔ والد ضیا سرحدی اپنے وقت کے معروف فلمی ڈائریکٹر تھے۔ اداکاری، ڈائریکشن اور پروڈکشن کا کورس کروانے کے لئے والد نے خیام سرحدی کو یونان بھجوا دیا، جہاں سے ڈپلوما کرنے کے بعد تھیٹر سے وابستہ ہوگئے۔
ریڈیو پاکستان میں میزبانی کے فرائض بھی سرانجام دیے جہاں سے پی ٹی وی کے پروڈیوسر یاور حیات نے ٹی وی ڈراموں میں متعارف کروایا۔ 70ء کی دہائی میں ڈراما ’’ایک تھی مینا‘‘ سے اپنی فنی زندگی کا آغاز کیا۔ مشہور ڈراموں میں ’’دہلیز‘‘، ’’داستان‘‘، ’’لازوال‘‘، ’’من چلے کا سودا‘‘، ’’غلام گردش‘‘ اور ’’وارث‘‘ شامل ہیں۔3فلموں ’’اک سی ڈاکو‘‘، ’’بوبی‘‘ اور ’’مہک ‘‘میں بھی کام کیا۔ فنی خدمات کے اعتراف میں پرائیڈ آف پرفارمنس سے بھی نوازا گیا۔