معلوماتِ عامہ کی انگریزی ویب سائٹ "britannica.com” کے مطابق روماریو (Romario de Souza Faria) مشہور برازیلین فٹ بالر، 29 جنوری 1966ء کو ریو ڈی جنریو، برازیل میں پیدا ہوئے۔
"soccerspen.com” کے مطابق برازیلی سیاست دان ہیں جو سب سے پہلے ایک پیشہ ور فٹ بالر کے طور پر مشہور ہوئے۔750 سے زیادہ گول کرنے والے ایک شان دار اسٹرائیکر رہے ہیں۔ تین الگ الگ کلبوں کے لیے کم از کم 100 گول حاصل کرنے والے پہلے کھلاڑی ہیں۔ اپنی طرز کی خاص فنشنگ کے لیے مشہور ہیں ۔
جب برازیل نے 1994ء میں فیفا ورلڈ کپ جیتا، تو روماریو ٹیم کے ایک اہم رکن تھے۔ ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی کے طور پر گولڈن بال سے نوازے گئے۔ اگلے سال’’ فیفا ورلڈ پلیئر آف دی ایئر‘‘ کا ایوارڈ ملا۔ 2002ء میں فیفا ورلڈ کپ ڈریم ٹیم کے لیے منتخب ہوئے۔1999ء میں ’’فیفا پلیئر آف دی سنچری انٹرنیٹ ووٹ‘‘ میں پانچویں نمبر پر رہے۔