وکی پیڈیا کے مطابق ڈینیئل لوکا ویٹوری (Daniel Luca Vettori) نیوزی لینڈ کے کرکٹ کوچ اور سابق کرکٹ کھلاڑی، 27 جنوری 1979ء میں آکلینڈ، نیوزی لینڈ میں پیدا ہوئے۔
ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوینٹی تمام طرز میں نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے لیے کھیلے۔ 2007ء سے 2011ء کے درمیان نیوزی لینڈ کے کپتان رہے۔ٹیسٹ کی تاریخ کے آٹھویں کھلاڑی ہیں جنھوں نے 300 وکٹیں حاصل کیں اور 3000 رنز بنائے۔
ٹیسٹ کرکٹ میں نیوزی لینڈ کی نمائندگی کرنے والے سب سے کم عمر مرد کھلاڑی ہیں جنھوں نے 1996-97ء میں 18سال کی عمر میں ڈیبو (Debut)کیا تھا۔ باؤلنگ آل راؤنڈر تھے جنہوں نے بائیں ہاتھ کے ’’آرتھوڈوکس اسپن‘‘ کو سست رفتاری سے گیند کی۔ شان دار موڑ کی بجائے اپنی درستی، پرواز اور چالبازی کے لیے جانے جاتے ہیں اور رفتار میں تغیر بھی۔ 2015ء کے کرکٹ عالمی کپ کے بعد تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔