معلوماتِ عامہ کی انگریزی ویب سائٹ "britannica.com” کے مطابق وکٹوریا (Victoria) سلطنتِ برطانیہ کی ملکہ، 22 جنوری 1901ء کو انتقال کرگئیں۔
19ویں صدی عیسوی میں دنیا کی با اثر ترین حکم رانوں میں شمار کی جاتی ہیں۔ اس کے علاوہ برطانیہ کی تاریخ میں انتہائی با اثر حکم رانوں میں شمار ہوتی ہیں۔ 1858ء میں انھیں کے دورِ حکومت میں ایسٹ انڈیا کمپنی کے 120 سالہ تسلط کو ختم کر کے ہندوستان کو باضابطہ طور ایک برطانوی کالونی بنایا گیا۔ 1876ء میں ’’قیصرِ ہند‘‘ بن گئیں۔ تقریباً 64 سال حکومت کی۔ ان کے دور میں سلطنتِ برطانیہ اپنی طاقت اور عالمی اثر و رسوخ میں اپنی انتہا پر تھی اور یہ بہت تبدیلیوں کا دور تھا۔ وکٹوریا کے انتقال کے بعد ایڈورڈ ہفتم تخت نشین ہوا۔