وکی پیڈیا کے مطابق جولین مورس (Julian Morris) برطانوی اداکار، 13 جنوری 1983ء کو لندن، برطانیہ میں پیدا ہوئے۔
لاس اینجلس، کیلی فورنیا میں رہایش پذیر ہیں۔ لڑکپن میں برطانوی ٹیلی وژن سیریز "Knock” (1996ء) اور "Fish” (2000ء) میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ اس کے بعد سنہ 2005ء میں امریکی فلم "Cry Wolf” میں پہلا سٹارنگ رول ملا۔ اس کے بعد 2008ء میں تھریلر مووی "Donkey Punch” اور 2009ء میں "Sorority Row” میں مرکزی کرداروں میں نظر آئے۔ کئی امریکی ٹیلی وژن سیریزوں میں بھی نظر آئے اور اپنی صلاحیت کا لوہا منوایا۔