وکی پیڈیا کے مطابق گلیلیو گلیلی (Galileo Galilei) اطالوی ماہر فلکیات اور فلسفی، 8 جنوری 1642ء کو انتقال کرگئے۔
15 فروری 1564ء میں اطالیہ کے علاقے تسکانی کے شہر پیزا میں پیدا ہوئے۔ ان پر اول اول ریاست میں بدعت پھیلانے کا الزام عاید کیا گیا۔ اپنے خیالات و تحقیقات کے ذریعے اطالوی سرزمین پر خدا کے معاملات میں بے جا مداخلت کے سبب قاضی القضاء نے ان کو مذہبی تصورات کو مسخ کرنے کا ذمے دار ٹھہرایا اور حکم دیا کہ وہ عوام الناس کی موجودگی میں معافی کی خواست گاری کرے۔
اپنے زمانے کے اس عظیم سائنس دان، علمِ طبیعیات کے جدِ امجد اور دوربین جیسی کمال شے کے ایجاد کنندہ کو مجمعِ عام میں معافی مانگنا پڑی۔ اندھے پن کی حالت میں اس عظیم انسان کی موت واقع ہوئی جسے آج کی سائنسی دنیا اور اطالوی لوگ اپنا محسن اور ہیرو گردانتے ہیں۔