وکی پیڈیا کے مطابق رینا رائے (Reena Roy) بھارتی فلمی اداکارہ، 7 جنوری 1957ء کو بمبئی، بھارت میں پیدا ہوئیں۔
اصل نام سائرہ علی ہے۔ 1972ء میں محض 15 سال کی عمر میں ڈراما ’’ضرورت‘‘ میں جلوہ گر ہوئیں، مگر 1973ء کو فلم ’’جیسے کو تیسا‘‘ سے اپنی منفرد پہچان بنانے میں کامیاب ہوئیں۔ 1975ء میں ان کی فلم ’’زخمی‘‘ نے تو گویا ناقدین کا منھ بند کردیا۔ 1976ء میں بالی ووڈ کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی خاتون اداکارہ بن گئیں جب یکے بعد دیگرے دو بڑی ہٹ فلمیں ’’کالی چرن‘‘ اور ’’نگاہیں‘‘ دیں۔
1970ء کے اواخر اور 1980ء کے اوایل میں اداکارہ کا زوال شروع ہوا، گو کہ دوبارہ 1992ء میں قدم جمانے کی کوشش کی اور 1993ء میں ’’آدمی کھلونا ہے‘‘ نامی فلم میں جلوہ گر ہوئیں، مگر قسمت نے ساتھ نہ دیا۔
7 جنوری، رینا رائے کا یومِ پیدایش
