وکی پیڈیا کے مطابق دیپکا پڈوکون (Deepika Padukone) مشہور بالی ووڈ اداکارہ، 5 جنوری 1986ء کو ڈنمارک میں پیدا ہوئیں۔
دپیکا ایک مشہور بیڈمنٹن کھلاڑی پرکاش پڈوکون کے گھرانے میں پیدا ہوئیں جو اُس وقت کوپن ہیگن، ڈنمارک میں رہایش پذیر تھے۔ پرورش بنگلور (بھارت) میں ہوئی۔ اوایلِ عمری ہی میں ملکی سطح پر بیڈمینٹن کھیلنا شروع کر دیا تھا، لیکن فیشن ماڈل بننے کے لیے دپیکا نے کھیلوں کے کیریئر کو خیرباد کَہ دیا۔ جلد ہی فلموں کی پیشکش ملنا شروع ہوگئی۔ 2007ء میں دیپکا کی پہلی اور نہایت مقبول بالی ووڈ فلم ’’اوم شانتی اوم‘‘ منظرِ عام پرآئی جس میں دوہرا کردار (Double Role) ادا کیا۔ اپنی زبردست اداکاری کی بدولت اس فلم پر بہترین نوآموز اداکارہ کا فلم فیئر اعزاز حاصل کیا۔
دیپکا کا شمار دنیا میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ تین فلم فئیر اعزازات سمیت کئی دوسرے اعزازات جیتے ہیں۔ بھارت کی چند مشہور اور پُرکشش شخصیات میں گردانی جاتی ہیں۔