وکی پیڈیا کے مطابق مرنال سین (Mirnal Sen) بھارتی فلم ڈائریکٹر، فلم ساز اور لکھاری، 30 دسمبر 2018ء کو کلکتہ، بھارت میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔
14 مئی 1923ء کو فریدپور، بنگلہ دیش میں پیدا ہوئے۔ ہندستانی فلمی دنیا میں مرنال سین کا نام ایسے فلم سازوں میں شمار کیا جاتا ہے جنھوں نے اپنی فلموں کے ذریعے ہندی سنیما کو بین الاقوامی سطح پر خاص شناخت دلائی۔
1981ء میں ’’پدم بھوش ایوارڈ‘‘ سے نوازے گئے۔ 2005ء میں فلمی دنیا کے اعلا ترین اعزاز ’’دادا صاحب پھالکے ایوارڈ‘‘ سے بھی نوازے گئے۔