وکی پیڈیا کے مطابق محمد عاکف ارصوی (Mehmet Akif Ersoy) ترکی کے معروف شاعر، ادیب، دانش ور، رکنِ پارلیمان اور ترکی کے قومی ترانے ’’استقلال مارشی‘‘ کے خالق، 27 دسمبر 1936ء کو استنبول، ترکی میں انتقال کرگئے۔
20 دسمبر 1873ء کو استنبول، سلطنتِ عثمانیہ میں پیدا ہوئے۔ اپنے وقت کے بہترین دانش وروں میں شمار کیے جانے والے ارصوی ترکی زبان پر اپنے عبور اور حب الوطنی اور ترک جنگِ آزادی میں مدد کے باعث بھی شہرت رکھتے ہیں۔اُن کا تخلیق کردہ ترانہ ترکی کے ہر سرکاری و نجی تعلیمی ادارے کی دیوار پر، ترکی کے قومی پرچم، بابائے قوم مصطفی کمال اتاترک کی تصویر اور نوجوانوں سے کی گئی ایک تقریر کے متن کے ساتھ، آویزاں کیا جاتا ہے۔ بردور میں ان کے نام سے ایک جامعہ بھی قایم ہے ۔ ارصوی کی تصویر اور قومی ترانہ 1983ء سے 1989ء تک 100 ترک لیرا کے بینک نوٹ پر موجود رہی۔