وکی پیڈیا کے مطابق آکی ہیتو (Akihito) سابقہ شہنشاہِ جاپان، 23 دسمبر 1933ء کو ٹوکیو، جاپان میں پیدا ہوئے۔
جاپان کی روایتی ترتیب کے مطابق یہ ایک سو پچیسویں شہنشاہ ہیں۔ 30 اپریل 2019ء کو اپنے عہدے سے دست بردار ہوئے۔1 مئی 2019ء کو ان کے بیٹے اور ولی عہد ’’نارو ہیتو‘‘ تخت نشیں ہوئے ۔
جاپانی شہنشاہ کا نام نہیں لیا جاتا بلکہ اس کے لیے احتراماً ’’تین نو ہیکا‘‘ (تے ن نو ہے ی کا ) کا لفظ استعمال کیا جاتا ہے، جیسے مغل شہنشاہوں کے لیے ’’عالم پناہ‘‘ اور ’’ظل الٰہی‘‘ کے الفاظ استعمال کیے جاتے تھے اور اگر کہیں نام لینے کی ضرورت پڑے، تو نام کے بعد ’’ساما‘‘ (محترم / جناب) کا اضافہ کر دیا جاتا ہے۔