وکی پیڈیا کے مطابق سہیل خان (Sohail Salim Abdul Rashid Khan) مشہور بھارتی اداکار، ہدایت کار اور پروڈیوسر، 20 دسمبر 1969ء کو ممبئی، بھارت میں پیدا ہوئے۔
سلمان خان اور ارباز خان کے چھوٹے بھائی ہیں۔ اداکار کے طور پر ’’کرشنا کاٹیج‘‘، ’’ڈرنا منع ہے‘‘، ’’میں نے پیار کیوں کیا‘‘، ’’دبنگ تھری‘‘ وغیرہ جیسی فلموں میں کام کیا۔ پروڈیوسر کے طور پر ان کی ’’پیار کیا تو ڈرنا کیا‘‘، ’’پارٹنر‘‘، ’’ریڈی‘‘، ’’جے ہو‘‘ وغیرہ قابلِ ذکر فلمیں ہیں۔ اس طرح ڈائریکٹر کے طور پر قابلِ ذکر فلمیں ’’پیار کیا تو ڈرنا کیا‘‘، ’’ہیلو برادر‘‘ اور ’’میں نے دل تجھ کو دیا‘‘ ہیں۔