وکی پیڈیا کے مطابق سمیتا پاٹل (Samita Patil) مشہور بھارتی فلمی، تھیٹر اور ٹی وی اداکارہ، 13دسمبر 1986ء کو زچگی کے مسایل کا شکار ہوکر انتقال کرگئیں۔
17 اکتوبر 1955ء کو پونے انڈیا میں پیدا ہوئیں۔ بہترین اسٹیج اور فلمی اداکاراؤں میں شمار ہوتی تھیں۔ فقط ایک دہائی کے دوران میں ہندی، گجراتی، ملیالم اور کناڈا کی 80 فلموں میں جلوہ گر ہوئیں۔ اپنے فلمی کیریئر کے دوران میں دو نیشنل فلم فیئر ایوارڈ اور ایک فلم فیئر ایوارڈ ملا۔ 1985ء میں پدما شری ایوارڈ سے بھی نوازی گئیں۔ فلموں کا آغاز شیام بینی گل کی فلم ’’چرندس چور‘‘(1975ء) سے کیا۔ان کی قابلِ ذکر فلموں میں ’’جیت رے جیت‘‘، ’’آکروش‘‘، ’’چکرا‘‘، ’’نمک حلال‘‘، ’’بازار‘‘، ’’مرچ مصالحہ‘‘، ’’امرت اور وارث‘‘ وغیرہ شامل ہیں۔
سمیتا پاٹل کی شادی راج ببر سے ہوئی تھی۔ سمیتا کی دس کے قریب فلمیں بعد از مرگ ریلیز ہوئیں۔ بیٹا ’’پریتک ببر‘‘ بھی ایک فلمی اداکار ہیں جنھوں نے 2008ء میں کیریئر کا آغاز کیا۔