وکی پیڈیا کے مطابق واشنگٹن ارونگ (Washington Irving) امریکی مصنف، 28 نومبر 1859ء کو نیویارک، امریکہ میں انتقال کرگئے۔
3 اپریل 1783ء کو نیویارک میں پیدا ہوئے۔ زمانۂ طالب علمی ہی سے لکھنے کا شوق تھا۔ 1804ء میں ایک ناشر کے ساتھ مل کر طنزیہ اور مِزاحیہ مضامین شایع کیے۔ ’’تکربوکر‘‘ کے قلمی نام سے 1809ء میں نیویارک کی تاریخ طنزیہ اُسلوب میں لکھی جسے نقادوں نے امریکہ کے طنزیہ ادب کا پہلا شاہکار قرار دیا۔ 1851ء میں انگلستان چلے گئے اوروہاں لوہے کا کاروبار کرنے لگے۔ والٹر سکاٹ کی حوصلہ افزائی سے اُس نے ادب کے لیے زندگی وقف کرنے کا عزم کر لیا۔ کچھ عرصہ بعد اُس کے مضامین کا پہلا مجموعہ جس میں "Rip Van Winkle” جیسی شہرۂ آفاق کہانی بھی شامل تھی، شایع ہوا۔ 1826ء میں سپین میں امریکی سفارت خانے کے عملے میں ملازمت کی۔ وہاں ’’کولمبس کی سوانح عمری‘‘، ’’فتحِ غرناطہ‘‘ اور ’’الحمرا‘‘ جیسی بلند پایہ کتب لکھیں۔ آخری عمر میں جارج واشنگٹن کی سوانح عمری لکھی جو پانچ جلدوں میں شایع ہوئی۔