وکی پیڈیا کے مطابق شباب کیرانوی (Shabab Kairanvi) پاکستانی فلم ساز، ہدایت کار، فلمی کہانی کار، نغمہ نگار، صحافی، شاعر اور ناول نگار، 5 نومبر 1982ء کو لاہور میں انتقال کرگئے۔
1925ء میں کیرانہ، اُتر پردیش (برطانوی ہندوستان) میں پیدا ہوئے۔ اصل نام حافظ نذیر احمد تھا۔ ’’آئینہ‘‘، ’’تمہی ہو محبوب میرے‘‘ اور ’’میرا نام ہے محبت‘‘ جیسی لازوال فلموں کی ہدایات دیں۔ شاعری میں تاجور نجیب آبادی کے شاگرد تھے۔ ان کے دو شعری مجموعے ’’موجِ شباب‘‘ اور ’’بازارِ صدا‘‘ اشاعت پزیر ہوئے تھے۔
ناول نگار بھی تھے۔ ان کے مشہور ناولوں میں’’پھول کے سائے‘‘ ،’’ایک عورت ہزار مرحلے‘‘، ’’دردِ دل‘‘ اور ’’خلش‘‘ خاص طور پر قابلِ ذکر ہیں۔ ذاتی طور پر صرف دو نگار ایوارڈ حاصل کیے۔ انھیں یہ نگار ایوارڈ ’’میرا نام ہے محبت‘‘ میں بہترین ہدایت کاری اور بہترین کہانی نگاری پر دیے گئے، مگر ان کی بنائی ہوئی فلموں نے کئی شعبوں میں اعزازات حاصل کیے۔