وکی پیڈیا کے مطابق وفاؔ حجازی (Wafa Hijazi) خوب صورت لب و لہجے کے شاعر، 31 اکتوبر 1984ء کو طویل علالت کے بعد نشتر ہسپتال ملتان میں انتقال کرگئے۔
1919ء میں امرتسر میں پیدا ہوئے۔ اصل نام عطاء الرحمان تھا۔ والد کا نام فضل الرحمان ہے۔ والدہ محترمہ کا تعلق حجاز سعودی عرب سے تھا۔ ابتدائی تعلیم امرتسر میں حاصل کی۔ تقسیمِ ہند کے بعد خاندان پاکستان منتقل ہوگیا۔ شروع میں خاندان نے جہلم میں سکونت اختیار کی۔
وفاؔ حجازی شادی کے بعد کبیر والا منتقل ہوگئے۔ کبیر والا کی ادبی فضا ایسی راس آئی کہ پھر وہیں کے ہو رہے۔ حکمت کے شعبہ سے وابستہ تھے۔ درویش منش انسان تھے۔ کبھی ذاتی نمود و نمایش کی طرف توجہ نہیں دی۔ شاعری کا مجموعہ انتقال کے بعد ’’میلے جسموں کی چاندنی‘‘ کے نام سے شایع ہوا۔