وکی پیڈیا کے مطابق والٹر ریلے (Walter Raleigh) انگریزی زبان کے مشہور مصنف اور سیاح، 29 اکتوبر 1618ء کو لندن میں انتقال کرگئے۔
1580ء میں ائرلینڈ کی فوج میں بھرتی ہو کر جلد ہی کپتان بن گئے۔ ارل آف ڈسمنڈ کی بغاوت کو فرو کرنے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ اگلے برس ملکۂ الزبتھ نے اپنے درباریوں میں شامل کر لیا۔ 1584ء میں سر کا خطاب پایا۔ سیاحت اور مہم جوئی کے شوقین تھے۔ 1585ء میں امریکہ کی ریاست شمالی کیرولائنا میں فلوریڈا کے ساحل تک جا پہنچے اور اس پورے علاقے کا نام کنواری ملکہ الزبتھ کے اعزاز میں ’’ورجینا‘‘ رکھا۔ 1588ء میں ہسپانوی بیڑے کو کیڈز میں شکست دینے میں حصہ لیا۔ کچھ عرصے بعد ملک کے خلاف ایک سازش میں خود قید ہوئے۔ لندن کے مینار میں ایامِ اسیری میں اپنی مشہور کتاب ’’تاریخِ عالم‘‘ لکھی۔ آخر 1616ء میں اسے اس وعدے پر رہا کر دیے گئے کہ وہ جنوبی امریکہ میں سونے کی تلاش کریں گے۔ ناکام ہو کر واپس آئے تو پھانسی پر چڑھائے گئے۔