وکی پیڈیا کے مطابق کرنل محمد خان (Colonel Muhammad Khan) نام ور مِزاح نگار اور پاک فوج کے شعبۂ تعلیم کے ڈائریکٹر، 23 اکتوبر 1999ء کو راولپنڈی میں انتقال کرگئے۔
5 اگست 1910ء کو بلکسر، ضلع چکوال، پنجاب میں پیدا ہوئے۔ برطانوی راج میں ہندوستانی فوج میں کام کیا۔ دوسری جنگِ عظیم میں مشرقِ وسطیٰ اور برما کے محاذ پر خدمات انجام دیں۔ فوج کی ملازمت کے دوران میں کتاب ’’بجنگ آمد‘‘ تصنیف کی جو ایک مِزاحیہ سوانح ہے۔ مذکورہ کتاب کو اُردو ادب میں سنگِ میل کی حیثیت حاصل ہے۔ بجنگ آمد کے بعد انھیں اُردو ادب کے بلند پایہ مِزاح نگاروں میں شمار کیا جانے لگا۔
کرنل محمدخان، مشتاق احمد یوسفی، ضمیر جعفری اور شفیق الرحمان کے ہم عصر تھے۔