وکی پیڈیا کے مطابق ندا یاسر (Nida Yasir) مشہور پاکستانی ٹیلی وِژن کی میزبان، اداکارہ اور ماڈل، 12 اکتوبر 1973ء کو کراچی، پاکستان میں پیدا ہوئیں۔
ٹی وی پروڈیوسر کاظم پاشا اور فہمیدہ نسرین کی بیٹی ہیں۔ خودپروڈیوسر اور ماڈل کے طور پر اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔ ٹی وی ڈراما ’’ہم تم‘‘ میں ’’صائمہ‘‘ کے کردار سے شہرت پائی۔ اے آر وائی ڈیجیٹل کے مارننگ ٹی وی شو ’’گڈ مارننگ پاکستان‘‘ کی میزبان ہیں۔
2015ء میں اپنی پہلی فلم ’’رانگ نمبر‘‘ پروڈیوس کی، جس کی ہدایت کاری ان کے شوہر یاسر نواز نے کی تھی۔