معلوماتِ عامہ کی انگریزی ویب سائٹ "britannica.com” کے مطابق یویو ما (Yo-Yo Ma)، مشہور امریکی سیلسٹ (Cellist) اور نغمہ نگار، 7 اکتوبر 1955ء کو پیرس، فرانس میں پیدا ہوئے۔
بی بی سی اُردو سروس کے مطابق دنیا کے مشہور ترین چیلو ساز ہیں۔ ان کا مشن موسیقی کے ذریعے دنیا میں امن اور بہتری لانا ہے۔ دنیا کے مختلف موسیقاروں کو یک جا کرکے موسیقی کی زبان میں عالمی موضوعات چھیڑتے ہیں۔
یویو ما کے سفر کی کہانی ’’دا میوزک آف سٹرینجرز‘‘ نامی ڈاکیومنٹری فلم میں بی بی سی نے پیش کی ہے۔
75 سے زیادہ البم تیار کیے۔ 18 گریمی ایوارڈ جیتے۔ 2001ء میں’’نیشنل میڈل آف آرٹس‘‘ سے نوازے گئے۔