وکی پیڈیا کے مطابق اکیو موریتا (Akio Morita) مشہور جاپانی انجینئر، 3 اکتوبر 1999ء کو ٹوکیو میں نمونیا کی وجہ سے انتقال کرگئے۔
26 جنوری 1921ء کو توکونامے میں پیدا ہوئے۔ ’’ماسارو ایبوکا‘‘ کے ساتھ مل کر دنیا کے ایک بہت بڑے صنعتی ادارے ’’سونی‘‘ (Sony) کو تعمیر کیا۔
بنیادی طور پر الیکٹرانکس انجینئر تھے۔ دوسری جنگ عظیم کے دوران میں جاپانی بحریہ میں ملازم تھے۔ ان کا کام گرائے جانے والے امریکی ہوائی جہازوں کا مشاہدہ کرنا تھا۔ اس کام کے دوران میں انھوں نے محسوس کیا کہ امریکی ٹیکنالوجی جاپانی ٹیکنالوجی سے بہتر ہے اور یہ کہ اس وجہ سے جاپان یہ جنگ نہیں جیت سکے گا۔ جاپان کی شکست کے بعد’’اکیو‘‘ نے سونی کے ذریعے ٹیکنالوجی میں امریکہ کو شکست دی۔