وکی پیڈیا کے مطابق رچنا بینرجی (Rachna Banerjee) مشہور بھارتی اداکارہ، آنٹراپرینیور اور ٹی وی پریزینٹر، 2 اکتوبر 1974ء کو کلکتہ، بھارت میں پیدا ہوئیں۔
اصل نام ’’جھم جھم بینرجی ‘‘جب کہ رچنا بینر جیفلمی نام ہے۔ عام طور پر ’’رچنا‘‘ کے نام سے پہچانی جاتی ہیں۔ بنگالی زبان اور ’’اوڈیا فلم انڈسٹریز‘‘ میں کام کرنے کے لیے شہرت رکھتی ہیں۔ اس کے علاوہ کئی تیلگو، تامل اور کاناڈا فلموں میں بھی کام کرچکی ہیں۔ 1994ء میں ’’مس کلکتہ‘‘ کا تاج سر پر سجایا۔ نیز پانچ ’’بیوٹی کانٹیسٹس‘‘ جیت چکی ہیں۔ ’’مس انڈیا‘‘ کے مقابلے میں ’’مس بیوٹی فُل سمائل‘‘ کا مقابلہ جیت کر خود کو نمایاں رکھنے میں کامیاب رہیں۔