وکی پیڈیا کے مطابق برینڈن بیری میک کولم (Brendon McCullum) نیوزی لینڈ کے سابق کرکٹر، حالیہ کوچ اور کمنٹیٹر، 27 ستمبر 1981ء کو ڈنی ڈن (Dunedin)، نیوزی لینڈ میں پیدا ہوئے۔
بطورِ کپتان کرکٹ کے تمام فارمیٹس کھیل چکے ہیں۔ تیز سکورنگ کے لیے مشہور تھے، خاص طور پر اب تک کی سب سے تیز ترین ٹیسٹ سنچری بنانے والے کھلاڑی ہیں۔ نیوزی لینڈ کرکٹ کے کامیاب ترین بلے بازوں اور کپتانوں میں سے ایک سمجھے جاتے ہیں۔ اگست 2019ء میں تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی۔ آج کل کوچ کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔
101 ٹیسٹ میچوں میں 38.64 کی اوسط سے 6,453 رنز بنائے۔ اس طرح 260 یک روزہ میچوں میں 30.41 کی اوسط سے 6,083 رنز بنائے جب کہ 71 ٹی ٹوینٹی میچوں میں 35.66 کی اوسط سے 2,140 رنز بنائے۔