معلوماتِ عامہ کی انگریزی ویب سائٹ "britannica.com” کے مطابق جم ہنسن (Jim Henson)، مشہور پتلے بنانے والا (puppeteer)، اینی میٹر، کارٹونسٹ، اداکار اور فلم میکر، 24 ستمبر 1936ء کو "Mississippi” امریکہ میں پیدا ہوئے۔
دنیا بھر میں ’’سیسمی سٹریٹ‘‘ پروگرام کے لیے پتلے بنانے کے حوالے سے جانے پہچانے جاتے ہیں۔ ہائی سکول کے وقت سے پتلے پتلیاں بنانے کا کام شروع کیا۔ 1969ء میں ’’سیسمی سٹریٹ‘‘ پروگرام کے ساتھ کام شروع کیا اور یوں عالم گیر شہرت حاصل کی۔
16 مئی 1990ء کو 53 سال کی عمر میں نیویارک، امریکہ میں انتقال کرگئے۔