وکی پیڈیا کے مطابق الطاف حسین (Altaf Hussain) پاکستانی سیاست دان، 17 ستمبر 1953ء کو کراچی میں پیدا ہوئے۔
سیاسی جماعت ’’متحدہ قومی موومنٹ (لندن گروپ)‘‘ کے بانی و قاید ہیں۔ ایک متوسط گھرانے میں پیدا ہوئے ۔ دادا مولانا مفتی رمضان حسین آگرہ یوپی کے مفتی اور جید عالمِ دین تھے ۔ والد برطانوی انڈیا میں اسٹیشن ماسٹر تھے۔ حصولِ آزادی کے بعد ہجرت کرکے پاکستان آ ئے اور کراچی میں ایک کارخانے میں کلرک مقرر ہوئے ۔ 13 مارچ 1967ء کو ان انتقال ہوا۔ 5دسمبر 1985ء کو والدہ محترمہ خورشید بیگم کا بھی انتقال ہوا۔ یہ گھرانہ کراچی میں پہلے ایبی سینا لائنز اور پھر جہانگیر روڈ کے سرکاری کوارٹروں میں آباد رہا۔
مختلف تنازعات میں الجھنے کی وجہ سے الطاف حسین کی شخصیت پاکستان میں متنازعہ ہے۔