وکی پیڈیا کے مطابق محمد اکرم (Muhammad Akram) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی، 10 ستمبر 1974 ء کو اسلام آباد میں پیدا ہوئے۔
1995ء سے 2001ء تک 9 ٹیسٹ اور 23یک روزہ کرکٹ میچ کھیلے۔ اس طرح ٹیسٹ میں 17 جب کہ یک روزہ میچوں میں 19 وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستان سپر لیگ ٹیم ’’پشاور زلمی‘‘ کے موجودہ ڈائریکٹر آف کرکٹ ہیں۔ دائیں ہاتھ کے میڈیم فاسٹ باؤلر تھے، جنھوں نے 1995-1996ء اور 2000-2001ء کے درمیان پاکستان کے لیے ٹیسٹ اور یک روزہ بین الاقوامی میچ کھیلے۔
24 اگست 2012ء کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے محمد اکرم کو ایک سال کے معاہدے پر اپنا باؤلنگ کوچ مقرر کیا۔ اپریل 2013ء میں نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں وسیم اکرم کے ساتھ ٹاپ فاسٹ باؤلرز کے 10روزہ تربیتی کیمپ میں بھی شامل رہے۔