وکی پیڈیا کے مطابق انتونیو بیندراس (Antonio Banderas) مشہور ہسپانوی اداکار، ڈائریکٹر اور پروڈیوسر، 10 اگست 1960ء کو ملاگا (Malaga) سپین میں پیدا ہوئے۔
فٹ بالر بننا چاہتے تھے اور کھیلتے بھی خوب تھے مگر 15 سال کی عمر میں ٹانگ تڑوا بیٹھے جس کی وجہ سے ان کا یہ خواب پورا نہ ہوسکا۔ جلد ہی تھیٹر سے وابستہ ہوئے اور فلموں کی دنیا میں وارد ہوئے۔ ’’دی ماسک آف زورو‘‘ (The Mask of Zorro)، ’’پین اینڈ گلوری‘‘ (Pain and Glory) اور ’’ڈیسپیراڈو‘‘ (Desperado) جیسی فلموں سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچے۔ کئی ایوارڈ اپنے نام کرچکے ہیں جن میں "Cannes film festival award”، ’’یورپین فلم ایوارڈ‘‘ اور ’’گویا ایوارڈ‘‘ قابلِ ذکر ہیں۔