وکی پیڈیا کے مطابق محمد زاہد (Mohammad Zahid) پاکستانی کوچ اور سابقہ کرکٹر، 2 اگست 1976ء میں گگو منڈی،وہاڑی (پنجاب) میں پیدا ہوئے۔
دائیں ہاتھ کے بلے باز اور دائیں ہاتھ کے تیز گیند باز تھے۔ اپنے بین الاقوامی ڈیبو پر دس وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی کرکٹر تھے جنہوں نے 1996ء میں نیوزی لینڈ کے خلاف گیارہ وکٹیں حاصل کیں۔اس طرح وہ واحد پاکستانی کھلاڑی ہیں جنھوں نے اپنے ڈیبو (Debut) پر 10 سے زاید وکٹیں حاصل کیں۔
سری لنکا کے دورے میں ان کی کمر کی انجری ہوئی تھی اور کمر کے آپریشن کے بعد وہ کرکٹ کی دنیا میں واپسی نہیں کر سکے ۔