وکی پیڈیا کے مطابق ہلک (Hulk) مشہور برازیلی فٹ بالر، 25 جولائی 1986ء کو برازیل میں پیدا ہوئے۔
اصل نام ’’گیونیلڈو ویئرا ڈی سوزا‘‘ (Givanildo Vieira de Sousa) ہے۔ مشہور فلمی کردار ’’ہلک‘‘ سے مشابہت کی وجہ سے ’’ہلک‘‘ ہی کے نام سے مشہور ہوئے۔
2005ء میں جنوبی امریکہ کو خیرباد کہا۔ تین سال جاپان میں کھیلتے رہے۔ اس کے بعد پرتگال میں کامیاب کیریئر گزارا، جہاں 4 پریمیئر لیگ ٹائٹل جیتے۔ روس اور چین میں بھی کھیلے، جو کیریئر کا سب سے زیادہ منافع بخش دور قرار پایا۔ روس اور چین میں گزارے گئے سالوں میں 4 سال تک دنیا کا سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے کھلاڑی رہے۔ روس میں اپنے ابتدائی عرصے میں مبینہ طور پر سالانہ 60 لاکھ پاؤنڈ کماتے رہے۔ اس کے بعد چین میں 3 لاکھ 20 ہزار پانڈ فی ہفتہ معاوضہ لیتے رہے۔