وکی پیڈیا کے مطابق منوج کمار (Manooj Kumar) بھارتی اداکار اور ڈائریکٹر، 24 جولائی 1937ء کو ایبٹ آباد، صوبہ سرحد (اب خیبر پختونخوا) متحدہ ہندوستان میں پیدا ہوئے۔
اصل نام ’’ہری کرشن گری گوسوامی‘‘ ہے۔ 1950ء کے عشرے کے آخر میں فلمی دنیا میں قدم رکھا، تو منوج کمار نام اختیار کیا۔ دس سال کے تھے کہ تقسیم کے وقت ان کا خاندان ایبٹ آباد چھوڑ کر دہلی، بھارت چلا گیا۔ یونیورسٹی آف دہلی سے گریجویشن کرنے کے بعد فلمی دنیا میں قدم رکھا۔ فلم ’’دو بدن‘‘ نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچایا، فلم میں ان کی اداکاری کے علاوہ شکیل بدایونی کے لکھے گئے نغمے کافی سراہے گئے۔
40 سالہ فلمی خدمات کے نتیجے میں ’’فلم فیئر لائف ٹائم اچومنٹ ایوارڈ‘‘ سے نوازے گئے۔ فلمی دنیا چھوڑنے کے بعد سیاست کے میدان میں کود پڑے اور ’’بھارتیہ جنتا پارٹی ‘‘سے وابستہ ہوگئے۔