وکی پیڈیا کے مطابق گیتا دت (Geeta Dutt) مشہور بھارتی گلوکارہ، 20 جولائی 1972ء کو ممبئی، بھارت میں انتقال کرگئیں۔
"etvbharat.com” کے مطابق 23 نومبر 1930ء کو فرید پور (اب بنگلہ دیش) میں پیدا ہوئیں۔ اصل نام گیتا گھوش رائے چودھری تھا۔ والد ’ویرندر ناتھ گھوش‘ ایک امیر زمین دار خاندان سے تعلق رکھتے تھے۔ 40ء کی دہائی میں گیتا کا خاندان ممبئی آگیا تھا۔ رجحان بچپن سے ہی موسیقی کی جانب تھا اور وہ گلوکارہ بننا چاہتی تھیں۔ہندی فلم انڈسٹری میں ایک ایسی گلوکارہ کے طور پر یاد کی جاتی ہیں جنہوں نے اپنی آواز کی کشش سے تقریباً تین دہائیوں تک ناظرین کو مسحور کیا۔‘‘