معلوماتِ عامہ کی انگریزی ویب سائٹ "britannica.com” کے مطابق جیمز گارنر (James Garner) مشہور امریکی اداکار، 19 جولائی 2014ء کو لاس اینجلس، امریکہ میں انتقال کرگئے۔
7 اپریل 1928 ء کو اوکلاہاما، امریکہ میں پیدا ہوئے۔بی بی سی اردو سروس کے مطابق ’’امریکہ میں ٹی وی کے کامیاب پروگرام ’’دا راکفورڈ فلائیز‘‘ اور ’’میورِک‘‘ اور ’’دا گریٹ اسکیپ‘‘ جیسی فلموں میں اداکاری کرچکے ہیں۔ 1977ء میں اپنے کردار کے لیے ایمی انعام جیتا اور سنہ 1974ء سے 1980ء تک جاری رہنے والے ڈرامے کی 122 قسطوں میں کام کیا۔ایک دوسرے پروگرام میں پوکر کھیلنے والے بریٹ میورِک کا کردار ادا کیا ۔ یہ ڈراما بھی بہت مشہور ہوا اور سنہ 1957ء سے 1962ء تک اس کی 60 قسطیں نشر ہوئیں۔ ورائٹی میگزین سے تعلق رکھنے والے رچرڈ نٹیل کا کہنا تھا کہ جیمز گارنر کی شخصیت ان کے کرداروں میں جھلکتی تھی۔ ان کے ڈراموں پر بعد میں ٹی وی سیریز بھی بنی جس میں مشہور اداکار میل گیبسن اور جوڈی فاسٹر نے کام کیا۔ اس نئی سیریز میں جیمز گارنر نے بھی ایک کردار ادا کیا تھا۔آسکر ایواڈ کے لیے سنہ 1986ء میں نام زد کیے گئے تھے۔
گارنر کے مشہور کرداروں میں تفتیش کار جم راکفورڈ کا کردار بے حد مشہور ہوا۔