وکی پیڈیا کے مطابق پرویز ہود بھائی (Pervez Hoodbhoy) مشہور پاکستائی نیو کلیئر طبیعیات دان، مضمون نگار اور قومی سلامتی کے مشیر، 11 جولائی 1950ء کو کراچی میں پیدا ہوئے۔
پورا نام پرویز امیر علی ہود بھائی ہے۔ مساچوسیٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (ایم آئی ٹی) سے الیکٹریکل انجینئرنگ اور ریاضیات میں گریجویٹ کیا۔ اس کے بعد سولڈ سٹیٹ طبیعیات (ٹھوس حالت طبیعیات) کے موضوع میں ماسٹر لیول کی تعلیم حاصل کی اور پھر نیوکلئر فزکس میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔ مختلف یونیورسٹیوں جیسے ایم آئی ٹی، یونیورسٹی آف میری لینڈ، کارنیگ میلن یونیورسٹی وغیرہ میں عارضی پروفیسر شپ کے طور پر کام کیا۔ 2003ء میں انہیں پیوگوش کونسل میں شش روزہ قیام کے لیے مدعو کیے گئے۔ ’’دی بلیٹن آف اٹامک سائنٹسٹس‘‘ کے کفیل بھی ہیں اور ’’پرماننٹ مانیٹرنگ پینل آن ٹیرارزم آف دی ورلڈ فیڈریشن آف سائنٹسٹس‘‘ کے ایک اہم رکن بھی۔