وکی پیڈیا کے مطابق مہاتیر محمد (Mahathir Mohamad) ملائیشیا کے سابق وزیرِ اعظم، 10 جولائی 1925ء کو کیداح، ملائیشیا میں پیدا ہوئے۔
سرٹیفکٹ کے مطابق دسمبر کی 20 تاریخ کو پیدا ہوئے، جب کہ ان کے خاندان کے افراد اور دیگر احباب ان کا یومِ پیدائش 10 جولائی کو مناتے ہیں۔ مہاتیر نے ایک انٹرویو کے دوران میں اپنی سوانح حیات لکھنے والے مصنف بیری وائن کو بتایا تھا کہ ان کی اصل تاریخِ پیدائش 10 جولائی 1925ء ہے۔ محض برتھ سرٹیفکٹ میں 20 دسمبر درج ہونے کی وجہ سے سرکاری طور پر ان کا یومِ پیدائش 20 دسمبر کو منایا جاتا ہے۔ مہاتیر کا کہنا تھا کہ ان کے والد نے انھیں پرائمری اسکول میں داخل کرواتے وقت ان کی تاریخ پیدائش 20 دسمبر لکھوائی تھی، تاکہ ان کے اسکول کے قوانین کے مطابق پانچ ماہ تاخیر سے داخلہ لینے پر انھیں غیر ضروری سوالات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ بہرحال یہ ایک ایسا جھوٹ تھا جو تاریخ کا حصہ بن گیا۔
1981ء سے لے کر 2003ء تک مسلسل ملک کے وزیرِ اعظم رہے۔ وزیرِ اعظم بننے کے بعد اپنے ملک کو اہم صنعتی اور ترقی یافتہ قوم میں بدلنے کا ایجنڈا پیش کیا جو کامیاب رہا۔