"tareekhepakistan.com” کے مطابق 9 جولائی 1948ء کو پاکستان کے پہلے ڈاک ٹکٹوں کا سیٹ جاری کیا گیا۔
ویب سائٹ کے مطابق ’’9 جولائی 1948ء کو سردار عبدالرب نشتر کی رہنمائی اور مسرت حسین زبیری کی کوششوں سے پاکستان کے چار اولین ڈاک ٹکٹوں کا سیٹ جاری ہوا۔ ان ٹکٹوں کی مالیت ڈیڑھ آنا، ڈھائی آنا، تین آنا اور ایک روپیا تھی۔ ان میں سے ابتدائی تین ڈاک ٹکٹ، جن پر بالترتیب سندھ اسمبلی بلڈنگ، کراچی ایئر پورٹ اور شاہی قلعہ لاہور کی تصاویر بنی تھیں، یہ تصاویر ایکسٹرنل پبلسٹی ڈپارٹمنٹ کے فوٹو گرافر آفتاب احمد نے کھینچی تھیں۔ یہ ٹکٹ اسی شعبے کے دو آرٹسٹوں رشید الدین اور محمد لطیف نے مشترکہ طور پر ڈیزائن کیے تھے جب کہ چوتھا ٹکٹ اور اس کے ساتھ شایع ہونے والا فولڈر ملک کے نام ور مصور عبدالرحمن چغتائی کی تخلیق تھا۔ ان ڈاک ٹکٹوں اور فولڈرکی ایک قابلِ ذکر بات یہ بھی تھی کہ ان پر پاکستان کے یوم آزادی کی تاریخ 15 اگست 1947ء شایع کی گئی تھی۔‘‘