وکی پیڈیا کے مطابق پرل ایس بک (Pearl Sydenstricker Buck) ایک مشہور امریکی تحریک برائے انسانی حقوق کی کارکن، 26 جون 1892ء کو ویسٹ ورجینیا، امریکہ میں پیدا ہوئیں۔
1931 ء اور 32ء میں ریاست ہائے متحدہ امریکہ میں اپنے بیسٹ سیلنگ ناول "The Good Earth” کے لیے پلٹزر انعام (Pulitzer Prize) حاصل کیا۔ اس کے بعد 1938ء میں ’’نوبل انعام برائے ادب‘‘ (Nobel Prize for Literature)حاصل کیا اور یوں یہ انعام حاصل کرنے والی پہلی امریکی خاتون ٹھہریں۔
6مارچ 1973ء کو ویسٹ ورجینیا، امریکہ میں انتقال کرگئیں۔