کاجل اگروال (Kajal Aggarwal) مشہور بھارتی ماڈل اور فلمی اداکارہ، 19 جون 1985ء کو ممبئی، بھارت میں پیدا ہوئیں۔
پنجابی خاندان سے تعلق رکھتی ہیں۔ ابتدائی تعلیم کے ساتھ ساتھ کالج تک تعلیم ممبئی میں حاصل کی۔ ’’ماس میڈیا‘‘ میں گریجویشن کی۔ فلمی دنیا میں اتفاقی طور پر آئیں۔ ایک فوٹو گرافر نے ان کی تصاویر لیں جو ساؤتھ انڈیا کے ایک فلمی ڈائریکٹر کے ہاتھ لگیں۔ مذکورہ ڈائریکٹر نے انہیں اپنی فلم کی پیش کش کی جسے کاجل نے بہ خوشی قبول کیا۔ کیریئر کا آغاز تیلگو اور تامل فلموں سے کیا۔ 2011ء میں ریلیز ہونے والی فلم ’’سنگھم‘‘ نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔ مذکورہ فلم میں وہ اجے دیوگن کی ہیروئن بنیں۔ یوں بہترین نئی اداکارہ کا ایوارڈ اپنے نام کرگئیں۔