وکی پیڈیا کے مطابق این فرینک (Anne Frank) مشہور جرمن روزنامچہ نگار، 12 جون 1929ء کو فرینکفرٹ (Frankfurt) جرمنی میں پیدا ہوئیں۔
پورا نام اینیلیز این فرینک تھا۔ روزنامچہ (ڈائری) نگار تھیں۔ انتقال کے بعد ان کا لکھا ہوا روزنامچہ ’’نو عمر لڑکی کی ڈائری‘‘ شایع ہوا جس میں جنگ عظیم دوم میں جرمنی کے نیدرلینڈز پر قبضے کے دوران میں 1942ء سے 1944ء تک اپنی زندگی کے احوال بیان کیے تھے ۔مذکورہ روزنامچے کا شمار دنیا کی معروف ترین کتابوں میں ہوتا ہے۔روزنامچے کے واقعات پر کئی فلمیں اور ڈرامے بھی بن چکے ہیں۔
1945ء میں انتقال کرگئیں۔