وکی پیڈیا کے مطابق بان کی مون (Ban Ki-moon) اقوامِ متحدہ کے آٹھویں جنرل سیکرٹری، 13 جون 1944ء کو "Haengchi” جنوبی کوریا میں پیدا ہوئے۔
ہارورڈ یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کی۔ جنوبی کورین سیاست دان اور اقوامِ متحدہ کے آٹھویں جنرل سیکٹری رہے۔ انگریزی، کوریائی زبان اور فرانسیسی سمجھتے اور روانی سے بولتے ہیں۔ اب تک کئی اعزازات اپنے نام کرچکے ہیں جن میں ’’آرڈر آف فرینڈ شپ (2016)‘‘، ’’قومی اعزاز مڈغاسکر‘‘ اور ’’آرڈر آف سیکاتونا‘‘ بطورِ خاص شامل ہیں۔