وکی پیڈیا کے مطابق معمر قذافی (Muammar Al Qadhdhafi)لیبیا کے رہنما، 7 جون 1942ء کو قصر ابو ہادی، لیبیا میں پیدا ہوئے۔
کرنل قذافی کے نام سے بھی جانے جاتے ہیں۔ 1969ء سے 2011ء تک لیبیا کے رہنما رہے۔ 1979ء کے بعد سے اگرچہ ان کے پاس کوئی حکومتی عہدہ نہیں تھا، مگر اصلاً وہی لیبیا کے سب سے بڑے رہنما تھے جن کو حکومت میں سب سے زیادہ عمل دخل حاصل تھا۔ ’’ریاست ہائے متحدہ افریقہ‘‘ بنانے کے بڑے حامی تھے۔ افریقی اتحاد، جس میں 53افریقی ممالک شامل تھے، کے صدر نشین (چیئرمین) بھی چنے گئے تھے۔
2011ء میں نیٹو اور قبائلی باغیوں نے قذافی کے خلاف جنگ شروع کر دی۔ انگریزی ویب سائٹ "timeanddate.com” کے مطابق 20 اکتوبر 2011ء کو اپنے آبائی گاؤں ’’سرت‘‘ میں حملہ آوروں کے ہاتھوں مارے گئے۔