وکی پیڈیا کے مطابق انیل امبانی (Anil Ambani) مشہور بھارتی تاجر، 4 جون 1959ء کو ممبئی میں پیدا ہوئے۔
پورا نام ’’انیل دھیرو بھائی امبانی‘‘ہے۔ ’’ریلائنس گروپ‘‘ (جسے ریلائنس اے ڈی اے گروپ بھی کہا جاتا ہے ) کے چیئرمین ہیں، جو جولائی 2006ء میں ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ سے الگ ہو کر بنائی گئی تھی۔ وہ ریلائنس کیپیٹل،ریلائنس انفراسٹرکچر، ریلائنس پاؤر اور ریلائنس کمیونی کیشن سمیت کئی اسٹاک لسٹڈ کارپوریشنز کی قیادت کرتے ہیں۔
انیل امبانی جو کبھی دنیا کے چھٹے امیر ترین شخص تھے، فروری 2020ء میں مملکت متحدہ کی ایک عدالت کے سامنے اعلان کیا کہ اس کی خالص مالیت صفر ہے اور ان کا دِوالا نکل چکا ہے۔حالاں کہ اس دعوے کی سچائی پر سوال ہے۔ راجیہ سبھا، بھارتی ایوانِ بالا میں اُتر پردیش سے ایک آزاد سیاست دان کے طور پر 2004ء سے 2006ء کے درمیان میں خدمات انجام دیں۔