وکی پیڈیا کے مطابق سوناکشی سنہا (Sonakhi Sinha) مشہور بھارتی اداکارہ، 2 جون 1987ء کو ممبئی میں پیدا ہوئیں۔
معروف بھارتی اداکار شتروگھن سنہا اور پونم کی صاحب زادی ہیں۔ فلمی سفر کا آغاز بطورِ پوشاک ساز کیا۔ بطورِ اداکارہ پہلی بار سلمان خان کی کام یاب ترین ایکشن فلم ’’دبنگ‘‘ (2010ء) میں جلوہ گر ہوئیں، جس میں ’’فلم فیئر‘‘ اعزاز برائے بہترین نئی اداکارہ سے نوازی گئیں۔ ’’دبنگ‘‘، ’’دبنگ 2‘‘، ’’سن آف سردار‘‘ اور ’’ایکشن جیکسن‘‘ جیسی یادگار فلموں کا حصہ بنیں۔
سوناکشی تین بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹی ہیں۔ فیشن ڈیزائننگ میں گریجویٹڈ ہیں۔