وکی پیڈیا کے مطابق جان ایف کینیڈی (John F. Kennedy) ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے پینتیسویں صدر، 29 مئی 1917ء کو امریکہ میں پیدا ہوئے۔
پورا نام ’’جان فٹزجیرالڈ کینیڈی‘‘ تھا۔ 22 نومبر 1963ء کو قتل کیے گئے۔ 1961ء سے قتل تک اس صدارت کے عہدے پر فایز رہے۔ امریکہ کی تاریخ کے کم عمر ترین اور واحد رومن کیتھولک صدر تھے۔ ان کا قتل بھی آج تک ایک معما بنا ہوا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں ’’لی ہاروے اوسوالڈ‘‘ نامی ایک شخص نے قتل کیا تھا، جب کہ عوام سمجھتے ہیں کہ امریکی حکومت ان کی قاتل ہے۔
امریکہ کے شہر نیویارک کا ہوائی اڈا ’’جان ایف کینیڈی ائیر پورٹ‘‘انہی کے نام سے موسوم ہے۔