وکی پیڈیا کے مطابق این ٹی راما راو (N T Rama Rao) بھارتی اداکار، فلم ساز، ڈائریکٹر، ایڈیٹر اور سیاست دان، 28 مئی 1923ء کو "Nimmakuru” بھارت میں پیدا ہوئے۔
پورا نام ’’ننداموری تارک راما راؤ‘‘ (Nandamuri Taraka Rama Rao) تھا۔ این ٹی آر کے نام سے مشہورتلگو فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار، این ٹی آر جونئیر کے دادا اور آندھرا پردیش کے چیف منسٹر بھی رہے۔ کئی فلموں میں رام، کرشن، وشنو اور شیو جیسے مذہبی کردار ادا کیے…… جن میں میں ’’مایا بازار‘‘، ’’شری کرشنا‘‘، ’’ارجن یدھم‘‘وغیرہ شامل ہیں۔ دیگر مقبول فلموں میں ’’منادیسم‘‘، ’’ڈرائیور راموڈو‘‘، ’’جسٹس چوہدری‘‘وغیرہ شامل ہیں۔
ناگیشور راؤ اور این ٹی راما راؤ کا تلگو فلمی صنعت میں وہی مقام تھا جو ہندی فلموں میں دلیپ کمار اور راج کپور کا تھا۔ 18 جنوری 1996ء میں حیدر آباد، بھارت میں انتقال کرگئے۔