وکی پیڈیا کے مطابق کرسٹوفر لی (Sir Christopher Frank Carandini Lee) مشہور انگریز اداکار، 27 مئی 1922ء کو لندن، برطانیہ میں پیدا ہوئے۔
ابتدا میں ولن کے کردار نبھائے۔ خاص طور پر ’’کاؤنٹ ڈریکولا‘‘ کے کردار نے شہرت کی بلندیوں پر پہنچایا…… لیکن بانیِ پاکستان محمد علی جناح کی زندگی پر بنائی گئی فلم ’’جناح‘‘ میں اپنے کردار کو زندگی کا سب سے اہم کردار قرار دیتے ہیں۔ اس کے علاوہ ان کے مشہور فلموں میں ’’دی وکر مین‘‘ (1973ء)، ’’دی مین وِد دی گولڈن گن‘‘ ( 1974ء)، ’’اسٹار وارز سیریز‘‘ اور ’’دی لارڈ آف دی رنگز‘‘ شامل ہیں۔ 1948ء سے اب تک 266 فلموں میں کام کرچکے ہیں۔ 2009ء میں ملکہ برطانیہ کی سالگرہ کے موقع پر انہیں ’’سر‘‘ کے خطاب سے بھی نوازا گیا۔
دوسری جنگ عظیم کے دوران میں برطانیہ کی شاہی فضائیہ کے لیے بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ انگریزی، اطالوی، فرانسیسی، ہسپانوی اور جرمن زبانیں بخوبی بولتے ہیں…… جب کہ سویڈش، روسی اور یونانی زبان پر بھی گرفت رکھتے ہیں۔