وکی پیڈیا کے مطابق برے وائٹ (Bray Wyatt) امریکی پروفیشنل ریسلر 23 مئی 1987ء کو فلوریڈا، ریاست ہائے امریکہ میں پیدا ہوئے۔
پورا نام "Windham Lawrence Rotunda” ہے۔ ان کے دادا "Blackjack Mulligan” اور والد "Mike Rotunda” بھی اچھے ریسلر تھے۔ اب ان کے چھوٹے بھائی "Taylor Rotunda” بھی اس میدان میں کود پڑے ہیں۔
ابتدائی تعلیم ” Hernando High School” سے حاصل کی۔ 2005ء میں زمانۂ طالب علمی ہی میں 125 کلوگرام کیٹگری میں ’’سٹیٹ ریسلنگ چمپئن شپ‘‘ جیت کر شہرت حاصل کی۔ فٹ بال بھی کھیلتے تھے جہاں وہ ڈیفنس لائن میں کھیلا کرتے تھے۔