وکی پیڈیا کے مطابق ظلِ ہما (Zil e Huma) پاکستانی گلوکارہ، 16 مئی 2014ء کو لاہور میں انتقال کرگئیں۔
21 فروری 1944ء کو لاہور میں پیدا ہوئیں۔ برصغیر پاک و ہند کی نام ور مغنیہ، اداکارہ، موسیقارہ اور ہدایت کارہ ’’ملکہ ترنم نور جہاں‘‘ کی بیٹی تھیں۔
ظل ہما شوگر اور فشارِ خون کے عارضے کے باعث کئی روز سے لاہور کے مقامی اسپتال میں زیرِ علاج تھیں۔ انتقال سے چند روز قبل ڈاکٹروں نے شوگر کے باعث ایک ٹانگ بھی کاٹ دی تھی۔