وکی پیڈیا کے مطابق الیکساندر فادیئیف (Alexander Fadeyev) سوویت ادب کے بانیوں میں سے ایک، نے 13 مئی 1956ء کو ماسکو میں خودکُشی کی۔
روسی سلطنت کے صوبے توور کے کمری نامی قصبے میں 24 دسمبر 1901ء کو پیدا ہوئے۔ میکسم گورکی کی موت کے بعد کئی برسوں تک سوویت ادیبوں کی انجمن کی رہنمائی کی۔ روپوش چھاپا ماروں اور خانہ جنگی کی زندگی سے زبردست سبق حاصل کرکے بیسویں صدی کی تیسری دہائی میں لکھنا شروع کیا۔ ان کے ناولوں ’’شکست‘‘، ’’قافلہ شہیدوں کا‘‘ اور ’’اودے گے قوم کا آخری آدمی‘‘ کو سوویت ادب کے بیش بہا خزانے میں جگہ ملی۔ 1946ء میں ناول’’قافلہ شہیدوں کا‘‘ پر سوویت ریاستی اسٹالن انعام سے نوازے گئے۔