وکی پیڈیا کے مطابق دردانہ بٹ (Durdana Butt) مشہور پاکستانی اداکارہ، 9 مئی 1938ء کو لاہور میں پیدا ہوئیں۔
کینیئرڈ کالج سے اپنی تعلیم مکمل کی۔ بعد میں یونیورسٹی آف ٹولیڈو چلی گئیں جہاں اوہائیو ایجوکیشنل ایڈمنسٹریشن میں پی ایچ ڈی کی۔ تعلیم مکمل کرنے کے بعد اداکاری کا آغاز کیا، جہاں وہ کمرشل اور ماڈلنگ میں شامل ہوئیں جو پی ٹی وی چینل پر مختصر طور پر کی۔ تھیٹر میں بھی کام کیا جہاں ایک ہدایت کار نے انہیں مزاحیہ ڈرامے میں اپنا کردار ادا کرنے کی پیشکش کی۔ کردار کو قبول کر لیا اور جلد ہی پی ٹی وی چینل پر بہت سارے ڈرامے کیے۔ فطری اداکاری اور اظہار خیالات کی وجہ سے ان کی تعریف کی گئی۔ 1978ء میں معین اختر کے ساتھ مزاحیہ پروگرام ’’ففٹی ففٹی‘‘ میں ایک کردار کیا، یہ پروگرام 1984ء میں ختم ہوا۔ ناظرین کی طرف سے بہت زیادہ پذیرائی ملی جب کہ سامعین میں خوب مشہور ہوگئیں۔ پھر 1980ء میں ڈراما آنگن ٹیڑھا میں جذباتی کردار کردار ادا کیا جس کی وجہ سے داد ملی۔معین اختر کے ساتھ دوبارہ 1982ء میں مزاحیہ ڈراما ’’نوکر کے آگے چاکر‘‘ میں کام کیا۔ 1985ء میں ڈراما ’’تنہایاں‘‘ میں آفر ملی جسے مرینہ خان، شہناز شیخ اور بدر خلیل کے ساتھ قبول کیا۔ اس ڈراما میں بی بی کا کردار ادا کیا جو مرکزی کردار کے لئے ایک ماں کی شخصیت ہے، جو ایک حادثے میں اپنے والدین کو کھو گئی تھی۔ ڈراما کامیاب رہا۔
آخری دنوں میں کینسر کے مرض میں مبتلا تھیں۔ کورونا وائرس کا شکار ہوتے ہی 12 اگست 2021ء کو انتقال کرگئیں۔