وکی پیڈیا کے مطابق صدر الدین عینی (Sadriddin Ayni) تاجکستان کے قومی شاعر 27 اپریل 1878ء کو امارتِ بخارا (روسی سلطنت) میں ایک مزدور خاندان میں پیدا ہوئے۔
شاعر ی کے ساتھ ساتھ ناول بھی لکھا کرتے تھے۔ اعلا پائے کے دانش ور تھے۔ ابتدائی تعلیم کے لیے اپنے بھائی کے پاس بخارا چلے گئے۔ 1934ء میں روسی مصنفین کی کانگرس میں تاجکستان کی نمایندگی کی۔ یہ صدر الدین عینی ہی تھے جنہوں نے تاجکستان اور ازبکستان میں روسی انقلاب کے لیے راہ ہم وار کی۔
15 جولائی 1954ء کو دوشنبہ میں انتقال کرگئے ۔